Alhikmah International

کیا عدت گزرنے کے بعد نکاح میں مہر جدید لازم ہے؟

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص اپنی زوجہ مطلقہ رجعیہ سے بوجہ گزرنے عدت کے نکاح جدید کرے تو اس کو مہر جدید کی حاجت ہوگی یا وہی مہر سابق کافی ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص اپنی زوجہ مطلقہ رجعیہ سے بعد گزرنے عدت کے نکاح جدید کرے تو اس پر دین مہر بھی جدید لازم آئے گا کیونکہ قانون شرع کا منشایہ ہے کہ کوئی شخص نکاح کرے تو اس کے ذمہ دین مہر واجب س ہو جاتا ہے۔

﴿ أَن تَبتَغوا بِأَمو‌ٰلِكُم…﴿٢٤﴾… سورة النساء

(اپنے مالوں کے بدلے طلب کرو) کتبہ : ابو الفیاض محمد عبد القادر عفی عنہ اعظم گڑھی مدرس مدرسہ احمدیہ ارہ ضلع شاہ آباد ۔  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے