(Objectives of sharia) مقاصد شریعت
”مقاصد شریعت “دو الفاظ ”مقاصد “،” شریعت “کا مرکب ہے۔شریعت اسلامیہ کے تمام احکامات بالواسطہ یا بلاواسطہ انہی بنیادی مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہیں۔مقاصد شریعت کا علم انسان کے ایمان میں رسوخ اور شرعی مسائل کی تفہیم میں معاون ثابت ہوتا ہے۔مقاصد شریعت کی مدد سے مختلف فقہی مسائل میں ترجیح دینا آسان ہو جاتا ہے ۔ مزید یہ کہ موجودہ تہذیبی کشمکش (Clash of Civilizations) میں اسلام کو بحثیت ضابطہ حیات(Code of life) پیش کرنے کے لیے شریعت اسلامیہ کے مقاصد اور حکمتوں کو بیان کرنا ،ناگزیر ہے۔مقاصد شریعت کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر ادارہ الحکمۃ انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سےفضیلۃ الشیخ، شیخ الحدیث ،مولانا محمد شفیق مدنی صاحب کی ”مقاصد شریعت“ سیریز پیش خدمت ہے ۔ سیریزکے اہم موضوعات مندرجہ ذیل ہیں
(Introduction) مقاصد شریعت کی تقسیم اور تعارف
(Historical Evolution) مقاصد شریعت کا تاریخی ارتقاء
(Source) مقاصد شریعت کے ماخذ
مقاصد شریعت اور فہم صحابہ
مقاصد شریعت کاانفرادی (Individual)اور اجتماعی زندگی (Social Life)سے تعلق
مقاصد شریعت میں نیابت کی حیثیت
مقاصد شریعت کا اجماع سے تعلق
مقاصد شریعت کا قیاس سے تعلق
مقاصد شریعت اور مصالح مرسلہ
مقاصد شریعت اور سد الذرائع