الحکمۃ ایجوکیشن سسٹم( آنلائن کورسز)
- گھر
- الحکمۃ ایجوکیشن سسٹم( آنلائن کورسز)
الحکمۃ ایجوکیشن سسٹم( آنلائن کورسز)
1سالہ تخصص في الدعوة والإفتاء
شعبہ کا تعارف:
یہ کورس دینی مدارس کے فضلاء کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جو علوم اجتماعیہ (Social Sciences) اور درس نظامی کے اصولی علوم و فنون کی تطبیق پر مشتمل ہے۔ جس میں اصولِ دین، اصولِ تفسیر، اصولِ حدیث اور اصولِ فقہ کے ساتھ ساتھ سیاسات، معاشیات، عمرانیات اور مغربی قانون کا اسلامی قانون کے ساتھ تقابلی مطالعہ شامل ہے۔ علوم اجتماعیہ میں اسلامی اور مغربی دونوں زاویہ ہائے فکر کو سامنے رکھتے ہوئے تقابلی اسلوب میں مطالعہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جس کا نصاب اور طریقہ تدریس اسلامی فکر پر مبنی ہوتا ہے۔ اصولی علوم و فنون کی تدریس میں تفہیم کے ساتھ شرعی تطبیقات اور معاشرتی اطلاقات (Social Applications) کا خصوصاً خیال رکھا جاتا ہے۔
کورس کا دورانیہ ایک سال ہے۔ داخلے کے خواہش مندحضرات(20) بیس شوال تک درخواست دےسکتے ہیں۔کورس کے کوائف و ضوابط، شرائط اور دیگر تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کیجیے۔