الحکمۃ ایجوکیشنل سسٹم
(Educational system)
اس پروگرام کے تحت ایک ایسے تعلیمی نظام کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کو بلامعاوضہ ہاسٹل اور میس کی سہولت فراہم کرتے ہوئے انہیں روزانہ تین گھنٹے کی کلاس میں دین کے وہ تمام بنیادی علوم پڑھائے جاتے ہیں جو ایک مسلمان کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
ہرسبجیکٹ کے لیے اس کا سپشلسٹ الگ استاذ مقرر ہے اورتعلیم کے لیے جدید ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں۔ نصاب میں ترجمہ وتفسیر، حدیث ، عقیده، سیرت اور عربی گرامر کے علاوہ حفظ قرآن، تلفظ کی درستگی، روزمرہ کے اذکار اور ادعیہ مسنونہ شامل ہیں،
یہ کورس 2 سال کے دورانیہ اور 4 سمسٹرز پرمشتمل ہے۔