Alhikmah International

تعارف

میڈیا اینڈ ورکشاپس
(Media & Workshops)

٭الیکٹرانک اور پرنٹ میڈ یا کے اس دور میں الحکمہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا سے بھر پو ر انداز میں فائدہ اٹھارہا ہے۔ فیس بک پیز اور واٹس ایپ گروپس کے علاوہ ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے، جن کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک مرد وخواتین کی تربیت واصلاح کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پیغام قرآن ، فروغ حدیث ، اقوال حکمت ، حیات سلف اور سچے واقعات کے نام سے مختلف سیر یز پشتمل خوب صورت پوسٹیں آپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

٭فیس بک پر دعوت دین کو جدید اسلوب میں پیش کرنے کے لیے مختلف علمائے کرام اور دانش وروں کے بیانات کے

Short Clips شیئر کیے جاتے ہیں ،

جن میں ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی ، مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف ، علامہ عبداللہ ناصر رحمانی مفتی حافظ عبدالستار حماد، ارشاد الحق اثری ،شیخ الحدیث مولانامحمدشفیق مدنی ، علامہ ابتسام الہی ظہیر، ڈاکٹر عبیدالرحمن محسن ، پر وفیسرمحمد یحییٰ جلال پوری ، پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی ، قاری خلیل الرحمن جاوید، ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ، ڈاکٹر فرات غضنفر اور شامل ہیں ۔
٭معروف مذہبی اسکالر حافظ شفیق الرحمن زاہد جادو جنات اور نظر بد جیسے اہم معاشرتی موضوع پر ورکشاپس اوردروس ، آرٹیکل اور شارٹ کلپس ریکارڈ کروانے کے ساتھ ساتھ روحانی اور جادوز دہ مریضوں کو اتوار اور جمعرات کو رقیہ شرعیہ ( دم ) کے ذریعے علاج کرتے ہیں۔

اسی طرح مختلف چینلز د نیانیوز ، پیغام ٹی وی اور سمارٹی وی کے مختلف پروگرامز کے ذریعے اس فتنے کاعلمی و تحقیقی طور پر قرآن وسنت کی روشنی میں سد باب کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ صحت یاب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ایمان اور اعمال کی علمی اور فکری طور پر اصلاح کرر ہے ہیں ۔

٭نیز وقتا ًفوقتاً جید علماء اور سکالرز کے اسلامی بیانات اور در وس کے علاوہ مفید علمی ورکشاپس بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ مارچ 2022 تک مختلف منعقد کی جانے والی ور :کشاپس کے چند اہم موضوعات اور اسپیکر حضرات ملاحظہ کیجیے

عقیدہ ختم نبوت ( محترم متین خالد ، مولانا خاور رشید بٹ اور جناب سید انیس شاہ) *

دینی تعلیم کی ضرورت واہمیت (پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی)*

نوجوان نسل کے فکری مسائل اور ان کامل (محترم اوریا مقبول جان) *

قرآن کی روشنی میں تعمیر شخصیت (حافظ عاکف سعید ) * دور حاضر کے چیلنجز اور نوجوان نسل کی ذمہ داریاں ( پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی) * فورتھ جنریشن آف وار ( پروفیسر ڈاکٹر مختار عالم) * نو جوان نسل کی فکری و ملی تربیت (حافظ فہداللہ مراد/پروفیسرڈاکٹرسیف اللہ فیضی/ پر وفیسر ڈاکٹر منیررسول پوری)

[doc id=12983]