ادارہ الحکمہ انٹرنیشنل میں فاضلین علوم اسلامیہ اور اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز طلباء کےلیے عام فہم اسلوب میں ایک کورس ڈیزائن کیا گیا۔ اس میں مطالعہ قانون مغرب اور آئین پاکستان کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تعارف کروایا گیا۔
“مطالعہ قانون مغرب” میں اس کی بنیادی چیزوں(مغربی قانون کا تعارف اور اس کی اقسام ، مغربی اصول قانون ، ماخذ قانون، اقوام متحدہ اور اس کےادارے ، انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ،کمپنیوں کے قوانین ، بین الاقوامی قانون اور اس کی اقسام، بین الاقوامی قانون کی نوعیت ) کو زیر بحث لایا گیا۔
آئین پاکستان میں ایک شہری جن قوانین کے سائے تلے زندگی بسر کر تاہے اس کے بارے میں اہم امور اور اس کی مختلف نوعیتوں کے حوالے سے روشناس کروایا گیا۔ اس میں اہم موضوعات جیسےآئین پاکستان کے ابتدائی حالات اور اس کا تعارف، قانون پاکستان میں اثر انداز ہونے والے تاریخی فیصلے ، مجموعہ ضابطہ فوجداری، سول عدالت وغیرہ ہیں، ان کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی گئیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اسلامی شریعت کو نافذ کرنےکے مختلف طریقوں کے بارے میں بحثیں بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسلامی اور مغربی قانون کا تقابلاتی جائزہ بھی پیش کیا جاتا جو دونوں اقسام کے نوجوانوں (فاضلین علوم اسلامیہ اور اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز طلباء )کے لیے کار آمد چیز ثابت ہوئی ۔ الغرض اس میں ان تمام چیزوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی جن معلومات سے ایک انسان شعور کے مطابق زندگی گزارنےکے قابل ہو جاتاہے۔