شعبہ تحقیق و تالیف
(Research Centre)
٭اس شعبے کے تحت سلیس، آسان اور عام فہم انداز میں مستند اسلامی لٹریچر تیار کر کے عوام الناس کی راہنمائی اور تبلیغ کی غرض سے مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔
٭اہم عربی کتب کا اردو ترجمہ اور جدید مسائل پر کتب تالیف کی جاتی ہیں اور ایک سلسلہ وار علمی و تحقیقی میگزین کی اشاعت بھی اسی شعبے کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔
٭اس کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیے آسان انداز میں دینی علوم پڑھنے اور سمجھنے کی غرض سے ایک جامع اور مستند نصاب تشکیل دیا جارہا ہے، جس میں اسلام کے بنیادی تمام علوم کو درسی انداز میں انتہائی سلیس اور سہل طریقے سے پیش کیا جائے گا۔ بفضلہ تعالیٰ یہ سلسلہ 10 کتابوں پر مشتمل ہے۔