1: علوم شریعت (اصولِ دین، اصولِ تفسیر، اصولِ حدیث، اصولِ فقہ) کی معاشرتی تطبیق 2: معاصر اسلامی تعبیرات اور نظریات کا تنقیدی و تقابلی مطالعہ 3: جدید نظاموں کی تفہیم اور اسلامی تجزیہ۔ جیسے سرمایہ دارانہ (Capitalism) اور اشتراکیت (Communism) ہیں۔ 4: مغربی افکار کی تفہیم اور اسلامی تجزیہ۔ جیسے سیکولرزم (Sacularism) ، قومیت پرستی (Nationalism) ، انسانیت پرستی (Humanism) ، الحاد (Atheism) اور عقل پرستی (Rationalism) وغیرہ ہیں۔ 5: ایسے افراد کار کی فراہمی جو علم و عمل میں پختہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مسائل کو اجتہادی بصیرت سے سمجھتے ہوں اور محکم دلائل کے ساتھ حکیمانہ نبوی اسلوب میں دین اسلام کی صحیح تعبیر پیش کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہوں۔