Alhikmah International

یہ آپ کی لوگوں کی مدد کے منتظر ہیں
انہیں مایوس نہ کریں
Donate Now
ایک پیسہ بہت زیادہ ہوتا ہےاگرچہ آپ کے نزدیک اس کی کوئی قیمت نہیں
تو آئیے اس کو جمع کریں
Donate Now
ایک ساتھ مل کر ہم ان کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں
تو آئیے ان کی مدد کریں
Donate Now
ایک ساتھ مل کر ہم ان کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں
تو آئیے
Donate Now
Previous
Next

ماہانہ راشن

اس پروگرام کے تحت مستحق دِینی گھرانوں کی ماہانہ بنیادوں پر کفالت کی جا رہی ہے، جس میں روزمرہ کی اشیاء خورد نوش شامل ہوتی ہیں۔

Our Programs
Our Programs

طبی معاونت

اس پروگرام کے تحت نادار مریضوں کے لیے فری ڈسپنسری قائم کی گئی ہے اور مختلف ہاسپٹلز سے ان کے علاج میں تعاون کے لیے ڈاکٹرز کو سفارش بھی کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں روحانی و جادوئی امراض سے متاثرہ لوگوں کا قرآن و سنت کی روشنی میں دَم کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔

مالی معاونت

اس پروگرام کے تحت خوشی و غمی کے مواقع پر مستحق افراد کی حسب استطاعت معاونت کی جاتی ہے، کمزور معاشی حالت والے افراد کو مشروط طور پر اور مخصوص رقم تک قرضِ حسنہ دینے کی سہولت بھی ہے۔

Our Programs
Our Programs

تعلیمی معاونت

اس پروگرام کے تحت  ایک  منفرد  تعلیمی نظام کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کو بلامعاوضہ ہاسٹل اور میس کی سہولت فراہم کرتے ہوئے انہیں روزانہ اڑھائی گھنٹے کی کلاس میں فہم دین کورس کروایا جاتا ہے ، جو تعلیم وتربیت کی بنیاد  پرمشتمل ہے۔

ریسرچ لائیبریری

اس شعبے کے تحت سلیس، آسان  اور عام فہم انداز میں مستند اسلامی لٹریچر تیار کر کے عوام الناس کی راہنمائی اور تبلیغ کی غرض سے مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔ ”سلسلۃ الکتاب والحکمۃ” کے نام سے مواقع اور مواسم کی مناسبت سے مختلف موضوعات اور اہم مسائل پر بروشرز کی ایک سیریز جاری ہے۔ نیز اس شعبے کا ایک امتیازی اقدام یہ ہے کہ اہلِ علم کی راہنمائی اور سرپرستی میں ہر خطبہ جمعہ کا ایک موضوع منتخب کیا جاتا ہے اور پھر خطباء کو اس موضوع پر علمی و تحقیقی مواد فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کو اجتماعی مسائل اور متفقہ دینی احکام سے آگاہ کیا جا سکے۔

Our Programs
Our Programs

تعلیمی بلڈنگ

اس پروگرام کے تحت ایک تعلیمی بلڈنگ کی تعمیر شروع کی گئی ہے، جو دس کنال اور پانچ منزل پر مشتمل ہوگی ، (ان شآء اللہ تعالیٰ ) جس کا تخمینہ لاگت تقریباًــــــــ جس میں مختلف  ڈپارٹمنٹس قائم کیے جائیں گے۔ جس میں تعلیم وتربیت کے ساتھ خصوصاًنسلِ نو کو اپنے فرائض منصبی سے شعوری آگاہی دینا ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحتوں اور کوششوں سے معاشرے کو صحیح سمت کی طرف گامزن کرنے میں مثبت کردار ادا کر  سکے۔