Alhikmah International

سنت کی اہمیت

اکیڈمی کورسز

آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ  خط و کتابت کے ذریعہ قرآن، حدیث، فقہ، سیرۃ النبیؐ اور تربیہ و تزکیہ کے کورسز کرانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ سہولت دنیا بھر کے طلباء اور طالبات کے لیے ہے سوائے امریکہ اور کینڈا کے جن کو الھدی امریکہ اور کینڈا کا آفس دیکھتا ہے۔
ان تمام کورسزکے لئے ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے آڈیو لیکچرز/اسباق کو سن کر ٹیسٹ/اسائنمنٹ دینے ہوتے ہیں۔
 یہ تمام اسباق الھدیٰ کی ویب سائٹس پر موجود ہیں 
 اس کے علاوہ یہ اسباق الھدی ایپ کے ذریعے
 سمارٹ  فون پر بھی سنے جاسکتے ہیں۔
:فہم القرآن خط و کتابت کورس 
  ہمارا پہلا /ابتدائی کورس فہم القرآن ہے۔ اس کی بنیاد قرآن کے رواں ترجمے اور مختصر تفسیر پر ہے۔ جس کو سننے کے بعد اسائنمنٹس کرنا ہوتی ہیں۔ ان کو حل کرتے وقت ترجمہ و تفسیر والا قرآن اور اپنے نوٹس کھولے جاسکتے ہیں۔ترجمہ دوبارہ بھی سنا جاسکتا ہے۔ اس کورس سے طالب علم کو قرآن پاک کا تعارف حاصل ہوتا ہے اور وہ پیپر حل کرنا بھی سیکھ جاتا ہے۔
دورانیہ: اس کورس کا دورانیہ 30 ہفتے یا اس سے کم وقت ہے۔ یعنی ایک ہفتے میں کم ازکم ایک پارے کا (ترجمہ + مختصر تفسیر) سن کر اسائنمنٹ حل کرنی ہوتی ہے۔
 فہم القرآن کورس مکمل کرنے کے بعد طالب علم تعلیم القرآن کورس میں داخلہ لینے کا اہل ہو جاتا ہے۔
ابھی حال ہی میں  فہم القران برائے مرد حضرات بھی شروع کیا گیا ہے جو ڈاکٹر ادریس زبیر کے دورہ قرآن  2020 کے لیکچرز پر مبنی ہے
:تعلیم القرآن خط و کتابت کورس
 اس کورس کی بنیاد قرآن کے لفظ بہ لفظ ترجمہ کو سننے اور یاد کرنے اور پورے قرآن کی مفصل تفسیر سمجھنے پر پے۔ اس کورس کا دورانیہ 30 مہینے ہے یعنی ایک مہینے میں ایک پارہ مکمل کرنا ہوتا ہے  ۔ پارے کی تیاری مکمل کرنے  کے بعد طالب علم کو پیپر حل کرنا ہوتا ہے۔
تعلیم القرآن کورس مکمل کرنے کے بعد طالب علم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ مندرجہ ذیل
  کورسزمیں  سے کسی  بھی کورس کا انتخاب  کر لے ۔ کورسز کے نام یہ ہیں ۔
تعلیم الحدیث 
تعلیم الفقہ 
تعلیم سیرة النبوییہ
تربیہ و تزکیہ کورس
 
خط و کتابت کورسز کے طلبہ کو ان کی سہولت کے مطابق پڑھنے اور ٹیسٹ دینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی ان سے یہ مطلوب ہوتا ہے کہ وہ مقرر شدہ وقت میں کورس مکمل کرلیں۔
 
ہم اپنے پراسپیکٹس /داخلہ فارم، رجسٹریشن لیٹرز/ھدایت نامے/پیپرز اور اسائنمنٹس نارمل ڈاک کے علاوہ ای میل کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں اور وصول بھی کر سکتے ہیں۔
 
باقی تمام تفصیلات ہر کورس کے پراسپیکٹس میں موجود ہیں۔
[doc id=12983]