Alhikmah International

اسلامی ریاست میں خارجہ پالیسی کے اصول

یک اہم سوال جس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ملک جو اسلامی نظریے کو لے کر اٹھے اس کی خارجہ پالیسی کے کیا اصول ہوں؟  ملت اور ریاست کے تعلقات دوسرے ممالک اور اقوام سے کن بنیادوں پر استوار ہوں؟ ان اصولوں کی ہم مختصر وضاحت کرتے ہیں:

: 1        اس سلسلے میں سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ ملت اسلامیہ اور اسلامی ریاست کی حیثیت خدا کی علمبردار اور اس کے پیغام کے داعی کی ہے۔ قرآن پاک اس کو “امت وسط” کہتا ہے اور اس کے منصب کو “شہادت حق” سے تعبیر کرتا ہے۔ یعنی یہ وہ امت ہے جو اللہ تعالی کی طرف سے پوری انسانیت پر گواہ بنائی گئی ہے، جو اپنے قول و عمل، پالیسی اور پروگرام کے ذریعے خدا کے دین کی شہادت دیتی ہے۔ اس لیے اسلامی ریاست میں خارجہ پالیسی کا پہلا اصول یہ قرار پاتا ہے کہ یہ دین اسلام کی تبلیغ اور حق کی شہادت دینے والی ہو۔ اس پالیسی میں کوئی ایسا رویہ اختیار نہ کیا جائے جو اس حیثیت کو مجروح کرنے والا ہو

[doc id=12983]